مسابقتی کمیشن کا صارفین کیلئے چھوٹے قرضوں کی ایپ کا نوٹس

Dec 24, 2022


کراچی(کامرس رپورٹر)مسابقتی کمیشن پاکستان(سی سی پی )نے گوگل پلے ا سٹور پر صارفین کو چھوٹے قرضوں کی پیشکش کرنے والی موبائل ایپلیکیشنز کا نوٹس لے لیا ہے ۔ مسابقتی کمیشن نے ایک شائع ہونے والی نیوز رپورٹ پر اس معاملے پر ابتدائی تحقیقات شروع کیںجن سے ظاہر ہو ا کہ گوگل پلے ا سٹور پر موجود یہ موبائل ایپلیکیشنز نان بینکنگ مائکرو فائنانس کمپنیز لاء کی قانونی ضروریات مکمل کئے بغیر صارفین کو یہ مائکرو لون کی پیشکش کر رہی ہیں اور صارفین میں سے زیادہ تر کا تعلق کم اور متوسط آمدن والے طبقے سے ہے۔ نان بینکنگ مائکرو فائنانس کمپنیز لاء نے ان چھوٹے قرضہ جات کو ریگولیٹ کرنے کے لئے ایک فریم ورک وضع کیا ہوا ہے لیکن وہ دس ہزار پاکستانی روپے سے اوپر لاگو ہوتا ہے جبکہ گوگل پلے ا سٹور پر موجود یہ موبائل ایپلیکیشنز اس سے کہیںکم رقم کے قرضہ جات کی پیشکش کر رہی ہیں،ابتدائی تحقیقات کے مطابق عام عوام نے ان ایپلیکیشنز سے ایک کروڑ سے اوپر ڈائون لوڈز کی ہوئی ہیں۔سی سی پی ابتدائی تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان موبائل ایپلیکیشنز میں قرض کے لئے جو پروسسنگ فیس اور انٹرسٹ ریٹ مشتہر کیا جاتا ہے اور جو صارفین کو چارج کیا جا رہا ہے اس میں تضاد ہے۔کچھ ایسے واقعات بھی سامنے آئے جن میں سیکیورٹی اور ڈیٹا پالیسی کے جعلی دعوے،لون دینے کے لئے ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرنا اور کریڈٹ کی حد اورادائیگیوں میں تضادات پائے جاتے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے نتائج کی بنیا د پر سی سی پی انکوائری کمیٹی کو کمیشن کی طرف سے اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اس معاملے پر جامع تحقیقات کر کے ان موبائل ایپلیکیشنزکی خلاف مسابقتی ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر انکوائری رپور ٹ پیش کرے۔انکوائری کمیٹی اس کیس پر تمام ا سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے اور متعلقہ معلومات اکٹھی کر کے بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہے ۔ اور اس سلسلے میں سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ایف آئی اے سے میٹنگ بھی کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں