والدین 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو وےکسےن ضرور پلائیں: سائرہ عمر 


 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ سائرہ عمر نے کہا ہے کہ والدین اپنے 5سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو وےکسےن ضرور پلائیں تاکہ وہ معذوری سے محفوظ رہ سکیں۔ محکمہ صحت کے افسر تمام پولےو ٹیموں کی روزانہ مانیٹرنگ کرےںاور کوئی علاقہ ایسا نہ رہے جہاں ٹیمےںنہ پہنچےں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو معذوری سے بچانے اور مہم کوکامیاب بنانے کےلئے شہری بھی کردار ادا اور محکمہ صحت کی پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مائیکرو پلان مسنگ چلڈرن اور زیرو ڈوذ بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران جو بچے شہر سے باہر گئے ہیں انکا ریکارڈ مستقل رجسٹر میں درج اور ان کا فالو اپ لیا جائے، دوران سفر یا اور کسی بھی وجہ سے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے ایسے بچوں کی نشاندی کریں اور انہیں سو فیصد کور کرےں۔ اجلا س مےں اسسٹنٹ کمشنرز محمد سلیم آسی، محمد عمر سرور، نمائندہ ڈبلیو ایچ او، نمائندہ یونیسیف نے بھی شرکت کی ۔سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فرجاد بٹ،ڈی ایچ او ڈاکٹر صوفیہ،فوکل پرسن برائے وبائی امراض ڈاکٹر معیزنے بتاےا کہ 16 سے 20 جنوری تک انسداد پولیو مہم کے دوران 8 لاکھ 3 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلا ئے جائےں گے اس ضمن میں محکمہ صحت نے 3158 موبائل ٹیمز، 119 فکسڈ ٹیمز، 55 ٹرانزٹ ٹیمز تشکیل دیدےں ۔

ای پیپر دی نیشن