کراچی (کامرس رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے امریکہ پاکستان بزنس فورم کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی امریکہ کی ریاست جارجیا کے House of Representativesکے رکن فاروق مغل کررہے تھے۔ دیگر ارکان میں ذیشان الطاف لوہیا، شیخ امتیاز حسین، ناصر وجاہت اور امان پیر شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی تجارتی و اقتصادی تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری مواقع کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ امریکی سرمایہ کاری بڑھنے سے صوبہ میں بیروزگاری میں کمی ہوگی۔اس موقع پر امریکہ پاکستان بزنس فورم کے چیئرمین ذیشان الطاف لوہیا اور صدر شیخ امتیاز حسین اور سیکریٹری ناصر وجاہت نے گورنر سندھ کو بزنس فورم کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوںنے بتایا کہ فورم دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا اور دونوں ممالک میں سنگل کنڑی نمائش کا انعقاد کیا۔
گورنر سندھ سے ہاؤس آف ریپریزنٹیٹیو ریاست جارجیاکے رکن فاروق مغل ،ذیشان الطاف لوہیا، شیخ امتیاز حسین، ناصر وجاہت کی ملاقات
Dec 24, 2022