دہشتگردی واقعات پر پوری قوم کو گہری تشویش ہے، ثروت اعجاز قادری 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر پوری قوم کو گہری تشویش ہے،دہشتگرد عوام کی جان ومال سے کھیلنے کے ساتھ ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں ،ملک واسلام دشمن قوتیں خوف پھیلا کر اپنے ناپاک عزائم پورے کرنا چاہتی ہیں ،پاکستان کے عوام ملک واسلام دشمن قوتوں کی کسی بھی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے ،بزدلانہ حملے کرنیوالے دہشتگردوں کے تانے بانے استحصالی قوتوں اور جنونیت پسندبھارت سے ملتے ہیں ،حکومت ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے ساتھ دہشتگردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن کرے،اسلام آباد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،شہیدپولیس اہلکار کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں ،پولیس کی فرض شناسی کے باعث اسلام آباد بڑے حادثے سے محفوظ رہا ہے ،زخمی پولیس اہلکاروں کو تمام طبی سہولتیں فراہم کی جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی مذمت اور پولیس اہلکار کی شہادت پر دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھ کہ دہشتگردوں کے حامیوں اور ہمدردوں کا گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے ہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انہی کی زبان میں جواب دینا ہوگا ،آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کی طرز پر دہشتگردوں کا گہرا تنگ کرنے کیلئے آپریشن کیاجائے ،پاکستان کی زمین پر دہشتگردی کرنیوالوں کے ہاتھ کاٹ کر عبرت کا نشان بنایا جائے ، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم قومی اداروں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑی ہے ،ملک کی سلامتی وبقاء کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے،دہشتگرد سن لیں مر سکتے ہیں ملک کی سلامتی پر کسی طور بھی آنچ آنے نہیں دینگے،ملک کے تمام بڑے شہروں کے داخلی وخارجی راستوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...