کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہر کے کئی مقامات پر دیوہیکل اشتہاری بورڈ عمارتوں اور گھروں کی چھتوں پر لگادیئے گئے ہیں ،سڑکوں کے قریب گھروں پر لگے بورڈ تیز ہوائوں کے سبب گرنے سے شہریوں کی جان کو خطرہ ہے۔متعلقہ سرکاری حکام نے عدالتی حکم نظرانداز کرتے ہوئے کئی مقامات پر اشتہاری بورڈ لگانے کی اجازت دی ہے۔سڑکوں کے کنار ے لگے اشتہاری بورڈ گزشتہ برسات میں گرچکے ہیں،شہریوں نے چیف سیکرٹری سہیل راجپوت اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے بلدیات نجم شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل کیاجائے اور غیرقانونی طور پر لگائے گئے اشتہاری بورڈ فوری ہٹوائے جائیں۔