وفاق نے جان بوجھ کر پنجاب میںآئینی بحران پیدا کیا :مےاں علی بشےر

Dec 24, 2022


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و پی پی 140 کے امیدوار میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا تحریک انصاف کی قیادت کاآئینی حق ہے حکمران اتحاد عوام کو بجلی، گیس کے بحران سے نکالنے ،بدترین مہنگائی سے نجات دلانے کی بجائے اپنا سارا زور عمران خان کی کردار کشی پرلگارہے ہیں ۔ وفاق نے جان بوجھ کر پنجاب میںآئینی بحران پیدا کیا ہے تاکہ وہ عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹاکر اپنی نااہلی اور نالائقی کو چھپا سکیںان خیالات کااظہارانہوںنے غلہ منڈی میں چودھری اسلم گجر کی اقامت گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے کیا۔

 اس موقع پر میاں عمر بشیر،حاجی محمداکرم جسل، میاں وقاس سرور رامے ،میاں محمد عبداللہ ،احسن گجر، میاں افضال حمدسمیت دیگر موجودتھے۔

مزیدخبریں