ڈبلیو ایچ او نے ڈاکٹر جمیل اے خان کو کوویڈ ویکسی نیشن تربیتی سفیر مقرر کردیا 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہیلتھ کیئر پالیسی اور اسٹریٹجک پلاننگ کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ڈاکٹر جمیل اے خان کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اعزاز سے جبکہ جان ہاپکنز یونیورسٹی امریکانے انہیں کوویڈ ویکسی نیشن تربیت کے حوالے سے بہترخدمات پر سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے۔ڈاکٹر جمیل اے خان نے یونیورسٹی آف لندن سے اپنا پی ایچ ڈی مکمل کیاہے ۔وہ کئی ٹیکسٹ بکس کے ایڈیٹر رہے ہیں جبکہ ان کے ریسرچ پیپرزاور مضامین نمایاں بین الاقوامی جرنلز میںشائع ہوچکے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن