اردو یونیورسٹی کے استاد سکندر خان شیروانی کو فخر کراچی ایوارڈ سے نوازا گیا


کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کے استاد سکندر خان شیروانی کو بہترین معلم پر فخر کراچی ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ ایوارڈ انہیںپاکستان کے ادارہ ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے تحت ہونے والی تقریب میں دیا گیا۔ سکندر خان شیروانی 14 سال سے وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ خرد حیاتیات میں تحقیق و تدریس سے وابستہ ہیں اور اس حوالے سے ان کے مختلف قومی اور بین الا قوامی سطح پر ریسرچ کے مقالاجات شائع ہوئے ہیں اوروہ اپنی ریسرچ کو مختلف ممالک میں پیش کرچکے ہیں جس میں سر فہرست امریکا،نیپال، تھائی لینڈ اور دبئی شامل ہیں۔انہوں اپنے شعبے سے متعلق مختلف ٹریننگ حاصل کی اور خاص طور پر طبّی خرد حیاتیات جس میں جراثیم سے پھیلنے والی بیماریوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ ان14 سالوں میں سکندر خان شیروانی نے سینکڑوں طلباء و طالبات کو مفید معلومات فراہم کی ہیں جوکہ مختلف اداروں سے وابستہ ہیں اور خرد حیاتیات کے مضمون کو فروغ دینے میں ان کا پاکستان میں بہت نمایاں کردار ہے۔اس ایوارڈ کی تقریب میں مختلف شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کوبہترین کارکردگی پر ایوارڈز دیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن