قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او قصور سید عمران کرامت بخاری نے کہا کہ پولیس نے کرسمس کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ضلع بھر میں 1100 سے زائد پولیس افسر و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، کرسمس ڈے کے موقع پر مسیحی برادری کے 180 چرچز کی فول پروف سکیو رٹی کیلئے اےک ایس پی، 7 ڈی ایس پی، 14 انسپکٹر، 172 اپرسپارڈیننٹ اور 900 اہلکار و لیڈی سٹاف سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، چرچ میں داخل ہونےوالے ہر شخص کی بذریعہ واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹکٹر چیکنگ کی جائیگی ، چرچز کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیے جارہے ہیں۔
کرسمس کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے:ڈی پی او قصور
Dec 24, 2022