چونیاں(نمائندہ نوائے وقت) چونیاں کھڈیاں روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا جس کا صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سردار آصف نکئی نے ایک ارب روپے فنڈز منظور کرا کر روڈ کا افتتاح کر دیا افتتاح کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں‘ سردار ایان نکئی‘ چوہدری طفیل ‘ چوہدری ندیم اشرف ‘سردار ماجد نکئی‘ سردار انور نکئی‘ نعیم نینوال‘ چوہدری شوکت ‘ سردار شوکت‘ چوہدری نواز ‘ ماسٹر شوکت‘ زیبر غنی‘ حاجی خاں ناظم‘ سردار صدیق ڈوگر‘ حاجی بشیر‘ چوہدری محمد بوٹا اور رانا اکرام ٹھیکیدار موجود تھے ۔ سردار آصف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا نکئی خاندان نے ہمیشہ تعمیر و ترقی کی سیاست کی ہے آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرےگی۔