بہاول پور(سٹی رپورٹر)سرکاری ونجی سکولوں کے باہرمضرصحت اشیاء کی فروخت جاری ،بچے پیٹ اور گلے کے امراض میں مبتلا ہونے لگے تفصیل کے مطابق شہریوں نے بتایا کہ بہاول پورشہرمیں مختلف سکولوں کے باہر مضرصحت اشیاء کی فروخت کسی روک ٹوک کے جاری ہے جس میں مضرصحت غیرمعیاری چپس کیچپ‘ سموسوں ‘پکوڑوں‘ دہی بھلے شامل ہیں جس کو کھانے سے ان سکولوں میں زیرتعلیم بچے او ربچیاں پیٹ اورگلے کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور رائوتسلیم اختر سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری کارروائی عمل میں لائیں ۔
سرکاری ونجی سکولوں کے باہرمضرصحت اشیاء کی فروخت جاری ،نوٹس لیا جائے :شہری
Dec 24, 2022