منڈی صادق گنج(نمائندہ نوائے وقت) جواء مافیا راتوں رات اور اگلے ڈرا میں لاکھوں جیتنے کا ایسا خواب دکھاتے ہیں کہ عام شہری اپنے پاس موجود جمع پونجی بھی ان کے ہاتھوں لٹا بیٹھتا ہے۔ شہر کا مرکزی چوک پوری طرح پرچی جواء مافیا اور کرکٹ میچز پر جوا کرانے والے ڈیلرز کی زد میں ہے مرکزی چوک اور گردونواح کھلے عام مختلف جگہوں پر اڈے بنا کر بیٹھے اور چلتے پھرتے ہوئے بڑے ڈیلرز کے سب ایجنٹس کھلے عام پرچی جواء اور کرکٹ میچز پر جواء کروا رہے ہوتے ہیں ۔ شہریوں نے ڈی پی او بہاول نگر سے اس مافیا کے خلاف موثر کاروائیاں کا مطالبہ کیا ہے۔