کوٹ سلطان(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر وومن پروٹیکشن اتھارٹی قلب صغریٰ چیمہ نے کہا ہے کہ خواتین کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے ۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر خواتین کی ہراسمنٹ کے خاتمہ کے لئے وومن پروٹیکشن اتھارٹی کام کر رہی ہیں۔ فیلڈ میں کام کرنے والی خواتین اور طالبات ہراسانی کی صورت میں بلاخوف ڈسٹرکٹ اتھارٹی رجوع کریں اس ضمن میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات مقامی تعلیمی اداروں کپس اور سپیریئر کالج میں ہراسمنٹ سے متعلق آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔