خانیوال (نامہ نگار)نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس کیطرف سے شہری دھند میں سفر شروع کرنے سے پہلے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی اسمارٹ فون ایپلی کیشن ''ہمسفر ایپ''سے مدد حاصل کریں ۔ بیٹ کمانڈر قمر شہزاد بھٹی کے مطابق فوگ کی روک تھام کیلئے بحیثیت قوم ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔ شہری شدید دھند میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔اگر انتہائی ضروری ہو تو دن کی روشنی میں سفر کریں اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں گاڑی کی لائٹس ڈم پر رکھیں گاڑی کی اگلی اور پچھلی سائیڈ پر فاگ لائٹس لگائیں۔