قصبہ بصیرہ (خبر نگار) بصیرہ کے نواحی علاقہ واں پتافی کے رہائشی محمد طارق جاوید پتافی نے بتایا کہ وہ گورنمنٹ ھائی سکول بصیرہ میں ٹیچرہیں۔ دو روز قبل چور 8 لاکھ روپے سے زائد نقدی رقم اور 2 تولہ طلائی زیوارت لے گئے۔ پولیس تھانہ کرمداد قریشینے مقدمہ درج تو کرلیا گیا مگر تاحال نہ ملزم ٹریس ہوئے اور نہ ہی چوری کا پتہ چلا، متاثرہ طارق جاوید پتافی کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں زندگی بھر کی جمع بونجی لٹا بیٹھے۔ طارق جاوید پتافی نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔