ملتان میں کراؤن فیلیئر کی روک تھام کیلئے جاپانی انجینئرز کی تعاون کی یقین دہانی

Dec 24, 2022


ملتان ( نمائندہ خصوصی ) ملتان شہر میں سیوریج لائنوں پر کراؤن فیلئیر کی روک تھام کیلئے جاپانی انجینئرز نے تعاون کی یقین دہانی کروا دی ہے اور آئندہ ماہ جاپانی ماہرین کا خصوصی وفد  ملتان کا دورہ کرے گا اور  شہر کے مختلف علاقوں  کا وزٹ کرکے کراؤن فیلیر کی  وجوہات سے متعلق رپورٹ تیار کر کے ایم ڈی واسا کو پیش کرے گا اس سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا جواد کلیم اللہ نے کہا ہے کہ ملتان شہر میں سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم کے بوسیدہ ہونے کے باعث واسا کو چیلنجر کا سامنا ہے اور ان درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پرانی لائنوں کو تیزی سے تبدیل کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بارہ سو کلومیٹر سے زائد سیوریج نیٹ ورک کے بوسیدہ ہونے کی وجہ سے روزانہ شہر کے مختلف علاقوں میں کراؤن فیلیئر کے متعدد واقعات رونما ہو رہے ہیں ان واقعات کی روک تھام کے لئے سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے میگا پراجیکٹس کی اشد ضرورت ہے جبکہ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی(جائیکا) ملتان میں کراؤن فیلئیر کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لینے کیلئے واسا ملتان سے تعاون کرے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز چاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے نمائندہ ایکسپرٹ ڈاکٹر ساتو سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

مزیدخبریں