احساس راشن پروگرام کی رجسٹریشن جاری‘ کم آمدن گھرانے فائدہ اٹھائیں: بابر رحمن

Dec 24, 2022


لودھراں ( خبر نگار نمائندہ نوائے وقت ) ڈپٹی کمشنر بابر رحمٰن وڑائچ نے کہا ہے کہ معاشرے کے مستحق افراد کو سبسیڈائزڈ ریٹ پر مخصوص اشیائے  خوردونوش کی فراہمی کیلئے احساس راشن رعایت پروگرام کی رجسٹریشن جاری ہے۔ کم آمدن والا گھرانہ خود کو احساس راشن رعایت پروگرام کی سہولت حاصل کرنے کے لئے ویب سائٹ پر رجسٹر کروائے۔ہر گھرانے سے ایک فرد راشن کیلئے رجسٹر کیا جائے گا۔انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت نے کریانہ سٹورز کو سبسڈی دینے کاآغاز کردیا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ کریانہ مالکان بھی احساس راشن رعایت ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اہل فرد کی موبائل سم قومی شناختی کارڈ پر رجسٹر ہونا ضروری ہے۔رجسٹریشن عمل میں 8123 سے اہلیت کا پیغام موصول ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفترکے ویڈیو لنک روم میں احساس راشن رعایت پروگرام کے حوالے سے رجسٹریشن کے امور کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ نیشنل بنک آف پاکستان اور دی بنک آف پنجاب کے نمائندگان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اجلاس میں شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ  عوام کیلئے احساس راشن رعایت پروگرام کیآگاہی مہم چلائی جائے۔

مزیدخبریں