راجہ رام ڈکیت  شہریوں کے ہتھے چڑھ گیاچھترول کے بعد پولیس کے حوالے

Dec 24, 2022

شجاع آباد(تحصیل رپورٹر) راجہ رام ڈکیت ڈکیتی کرتاہوا شہریوں کے ہتھے چڑھ گیاچھترول کے بعد پولیس کے حوالے ڈکیت کا بھائی پہلے ہی پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے ،راجہ رام کا رہائشی نوجوان کاشف اپنے کھیتوں میں کام کرکے واپس گھر کی طرف موٹرسائیکل پرجارہاتھا کہ نادر نے اسے گن پوائنٹ پرروک لیا اور موٹرسائیکل چھینے کی کوشش کاشف نے مزاحمت اور چیخ وپکار کی تواہل علاقہ جمع ہوگئے جس پر ڈکیت نادر نے ہوائی فائرنگ شروع کردی اہل علاقہ نے نادر کو پکڑ کر اس کی  چھترول کی اور پولیس کے حوالے کردیا جبکہ اس کے دوساتھی موقع سے فرار ہوگئے  انجمن تاجران کے صدر رانا غلام عباس نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آئے روز ہونیوالی ڈکیتیوں سے تاجربرداری بھی عدم تحفظ کا شکار ہوکر رہ گئی ہے پولیس کے اعلیٰ افسران کو چاہیے کہ فوری طورپر ایس ایچ او راجہ رام کو تبدیل کیاجائے۔

مزیدخبریں