ملتان( سپیشل رپورٹر )ایگزیکٹیو ڈائریکٹر رائو محمد ایوب انجم نے کہا کہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق بچوں کے تعلیمی نظام میں بہتری پر زور دیا تاکہ بچوں میں تخلیقی صلاحیتیں اجاگر ہوں اور ذہنی ،جسمانی، روحانی نشونماہوسکے بچوں کی کردار سازی پر خصوصی توجہ کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آکسفورڈ ہائی سکول میں سالانہ نتائج کی تقریب میں صدارتی خطاب میںکیا تقریب میں احمد یار بھٹی،سرتاج ،عنایت اللہ گوہر،مس انیلا،انور ودیگر سٹاف نے شرکت کی تلاوت حسان،ترجمہ کشمالہ طارق نے جبکہ نعت نور ہادی ،قصیدہ بردہ شریف سحر،ابہہ اور منشاء نے پیش کی جبکہ طلباء وطالبات نے رنگ برنگے ملبوسات میں ٹیبلوز اور تقاریر پیش کی رائو محمد ایوب انجم نے کے جی سے ساتویں کلاس کے پوزیشن ہولڈرز طلبائوطالبات میں گارمنٹس اور ٹرافیز تقسیم کیں۔
بچوں میں تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے تعلیمی نظام میں بہتری ضروری
Dec 24, 2022