ملتان،جلہ جیم، جہانیاں (نمائندہ خصوصی ، نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار)پولیس تھانہ چہلیک نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم محمد کاشف کو گرفتار کر کے شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی، موقع سے 60 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی،جہانیاں تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد پولیس نے 137دس آر پر چھاپہ مار کر امتیاز احمد بلوچ سکنہ بستی بلوچاں کو قابو کر لیا جس کے قبضے سے پلاسٹک کے کین میں چھپائی گئی 25لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی،مخبر کی اطلاع پر بلند پور چوک نزد بستی گوگیڑی کے بدنام زمانہ منشیات فروش انتظار حسین چرس فروخت کررہا تھا موقع پر پکڑ لیا تلاشی پر ملزم سے 1500گرام چرس برآمد ہوئی ،تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد پیر اقبال حسین شاہ کی زیر نگرانی سب انسپکٹر غلام مصطفیٰ نے پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب چھاپے کے دوران بستی بلوچاں میں بیٹھک کے باہر جوا کھیلتے ہوئے چار جواریوں محمد رشید،ارشد حسین،محمد قاسم سکنہ بستی بلوچاں اور محمد ریاض سکنہ مائی دی کھوئی مخدوم رشید کو قابو کر لیاملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم1750روپے اور تاش کی ڈبی بھی برآمد کر لی گئی۔