شہریوں کوہرقسم کی فرد،انتقالات فوری فراہم کئے جا رہے ہیں  

Dec 24, 2022


 لاوہ(نامہ نگار)دیہی مراکزمال میں شہریوں کوہرقسم کی فرداورانتقالات فوری طورپرفراہم کی جار ہے ہیں انتظامیہ عوام کوریونیوکی بہترین سہولیات کی فراھمی کیلئے کو شاں ہے ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر لاوہ حبیب الرحمن نے دیہی مرکز مال پچنند کیدورہ کے موقع پرکیاانہوں نے صفائی ۔ عملے کی حاضری اور ریونیو سے متعلقہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔سائلین سے فراہم کردہ سہولیات بارے استفسار کیا۔انہوں نے وضاحت کی کہ دیہی مراکز مال کا قیام پنجاب حکومت کا تاریخی اقدام ہے جس سے شہریوں کو اراضی کی فرد اور انتقال کی سہولت دیہات کی سطح پر دستیاب ہوئی ہے۔

مزیدخبریں