حکام کی ملی بھگت،تحصیل فتح جنگ میں غیر قانونی ہاسنگ سو سائیٹیز کی بھر مار

Dec 24, 2022


  ڈھرنال(نمائندہ نوائے وقت) تحصیل فتح جنگ میں غیر قانونی ہاسنگ سوسائیٹیز کی بھرمار ہو چکی ہے جن کی اکثریت کے پاس این او سی تو دور کی بات انکے پاس رقبہ بھی پورا نہیں ہوتا کچھ کنال جگہ خرید کر پلاٹنگ کی جاتی ہے اور سادہ لوح لوگوں کو خواب دکھا کر انہیں لوٹ لیا جاتا ہے تحصیل فتح جنگ میں سی پیک اور نیو اسلام آباد ائیرپورٹ بننے کے بعد زمینوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں جس وجہ سے پراپرٹی کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں جس بنا پر عوام نوسربازوں کی چکنی چپڑی باتوں میں آکر عمر بھر کی کمائی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ تحصیل فتح جنگ میں دونمبر جعلی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ غریب لوگ لٹنے سے بچ سکیں۔

مزیدخبریں