ملتان( سپیشل رپورٹر )پیپلز لائرز فورم ملتان کے صدر بیرسٹر ملک فیض رسول لابر اور ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت جمہوریت کے لئے مشعل راہ ہے اور آج پاکستان میں موجود جمہوریت بھی بھٹو خاندان کی مر ہون منت ہے محترمہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پی ایل ایف ضلع ملتان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار میں 27 دسمبر تقریب منعقد ہو گی۔ اجلاس میں محمد حسین تھیم،معظمہ حسنین،نجمہ جٹ راں، محمد عمران بھٹہ،رانا انیس،جام انصر بشیر،بابر حفیظ شیخ،غلام رضا،سارہ سیموئیل،محمد رفیق،عمر عبدالسلطان،شاہان منظور اور منیر جتوئی نے شرکت کی۔