ملتان (وقائع نگار خصوصی ) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کامرس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حنیف اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں تاجر برادری کا بہت اہم رول ہے تاجر برادری کو نبی کریمؐ کے بتائے ہوئے راستے کو اپنا کر تجارت کرنی چاہیے اس زمانہ میں اونٹوں پر تجارت ہوتی تھی آج (ای) کامرس کا زمانہ ہے آج کامرس ڈپارٹمنٹ میں اسلامک کامرس اور تجارت کے بارے میں طلبہ کو مکمل آگاہی دی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کامرس ڈیپارٹمنٹ کے پی ایچ ڈی سکالر کی جانب سے دنیا میں کامرس اور تجارت کے تیزی سے بڑھنے کی وجوہات کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیاپروفیسر ڈاکٹر مسعود الحسن نے کہا کہ ہمیں تجارت کرتے وقت جھوٹ کو چھوڑنا عاجزی اور خوش اخلاقی کو اپنانا ہوگا۔ آج ہمیں دنیا سے رابطہ کرنے میں آسانی ہے دنیا چاند پر جا رہی ہے لیکن پاکستان بہت پیچھے ہے اپنی سوچ اچھی رکھنا ہوگی ۔سیمینارسے پی ایچ ڈی سکالر پروفیسر یاسر طاہر خان پروفیسر سید نعیم گیلانی ٍ حسیب خان خاکوانی ٍعامر اشرف ابوزر طاہرہ کنول نے بھی خطاب کیا۔سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر اے بی خان پروفیسر ڈاکٹر خاور ناہید ڈاکٹر ذیشان ڈاکٹر آصف پروفیسر سیف اللہ پروفیسر عمر قدوس پروفیسر یاسین نے خصوصی شرکت کی ۔