ملتان (وقائع نگار خصوصی) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس میں ایگزیکٹو سوسائٹی کی جانب سے تھیم ڈے ایک ر وزہ تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر طلباء کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاء کے مختلف سٹال لگائے گئے۔ تقریب میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر آئی بی ایف ڈاکٹر محمد شوکت ملک تھے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نصابی سرگرمیوں کے ہمراہ غیر نصابی سرگرمیاں بھی طلباء کی ذہنی نشوونما اور تفریح کے لئے ضروری ہیں۔ اس موقع پر آئی بی ایف کے ممبران ڈاکٹر احمد تسمان پاشا، ڈاکٹر حارث، ڈاکٹر اسد رحمان، ڈاکٹر عرفان، پروفیسر رائم عدیل ، پروفیسر ڈاکٹر ہما علی،پروفیسر مریم و دیگر اساتذہ موجود تھے۔ ایگزیکٹو سوسائٹی ممبران نے اہم کردار ادا کیا۔ سینئر ممبران میں مزمل امام، سعد رحمان ، عرفان شمس، اریج ذوالفقار , زینب اظہر ،اسد عباس، سید فصیح گیلانی،شرائم واجد، محمد مرسلین، حفصہ، بسمہ خالد ، اریبا نعمان اشنا ظفر ، طلحہ خالد اور یوسف شامل تھے۔