مندرہ(نامہ نگار)قوم کے معماروں کےلئے روشن مستقبل اور تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اجتماعی طور رفاع عامہ کے کاموں میں حصہ لے کر معاشرے میں سدھار لایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سردار فیصل محمود نے گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول کوری دولال میں اپنی مدد آپ کے تحت دو کمروں کی تعمیر مکمل ہونے پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے خطاب کرتے ھوے چوہدری ضیافت اور راجہ اخلاق نے کہا کہ انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار علاقہ کی معتبر شخصیت سردار فیصل کی طرف سے تعمیر ہونے والے دوعددکمرہ جات کو سکول کے طلبا کےلئے کھول دیا گیا سکول ھذا میں تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے کمروں کی مزید ضرورت تھی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے سردار فیصل نے اپنے دوست احباب کے ہمراہ سکول کے کمرے تعمیر کروا کر افتتاح کردیا اس موقع پر سکول کے سٹاف اور طلبا کی طرف سے زبردست انداز میں سردار فیصل کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر سینئرصحافی زاہد شفیق قریشی ، چوہدری ضیافت ، سینئر صحافی سید مختار کاظمی ،مجید قریشی ، چوہدری راشد ،سردار شہزاد افضل، سردار اسرار افضل اور دیگر احباب موجود تھے۔سکول کی ھیڈ ٹیچر نے سردار فیصل محمود اور دیگر احباب کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔