ملک سجاد ایڈووکیٹ بلامقابلہ صدر بارایسوسی ایشن جنڈ منتخب 

Dec 24, 2022


جنڈ(نمائندہ نوائے وقت ) بار ایسوسی ایشن جنڈ کے انتخا بات 2023/ 2024 کےلئے ملک سجاد احمد ایڈووکیٹ ہا ئی کورٹ بلامقابلہ صدر با رایسوسی ایشن جنڈ منتخب ہوگئے اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بار ایسوسی ایشن جنڈ کے تمام وکلابرداری اور دوستوں کا میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے بلامقابلہ صدر بارایسوسی ایشن جنڈ منتخب کیا ہے میں وکلابرداری کو درپیش مسائل کے حل اور انکے ویلفئیر کے لیے ہر ممکن کوشش کرونگا ملک سجاد احمد ایڈووکیٹ کو صدر بار ایسوسی ایشن جنڈ منتخب ہونے پر مختلف سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ وکلا برادری کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں