اسلام آباد ( وقائع نگار ) ترنول یوسی 89میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزدامیدوار برائے چیئرمین خان بہادرخان کے زیر اہتمام ڈیرہ حاجی گل رحمان موسی ٹاو¿ن میں کامیاب پاورشو کا انعقادکیاگیا جسمیں مختلف گلی محلوں سے پی ٹی آءکے جیالوں نے ہاتھوں میں اٹھائے پی ٹی آئی کے پرچم نعرے لگاتے ہوئے آگیا۔تقریب کے مہما ن خصوصی سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری تھے مہمان خصو صی کا پنڈال پر پہنچنے پر چیئر مین خان بہادر خان جنرل کونسلر قاری عبدالواحدتنولی حاجی گل رحمان حاجی عمران خان لیاقت خان جنرل کونسلر وھاب خان ودیگر پئِنل ممبران اور اہل علاقہ نے بھرپور استقبال کیا اور تقریب سے امیدوار برائے چیئرمین خان بہادرخان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یوسی 89کی عوام کے اس بڑے اجتماع نے ثابت کردیا ہر بچہ بوڑھا عمران خان کا سپاہی ہے اورمجھے آج یقین ہوگیا یوسی 89کی عوام جھوٹے نعروں اور وعدوں سے تنگ آگئی ہے۔ 31دسمبر کو بھی آپ نے ووٹ کی پرچی سے انکو شکست دینی ہے اور ہمیں کامیاب کروانا ہے اور آخرمیں مہمان خصوصی سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر کو یوسی ایٹی نائن کے عوام نے ووٹ کی پرچی سے مقابلہ کرنا ہے عمران خان کی طرح ڈرنا نہیں ہے عمران خان آپ کے اور آپ کے بچوں کے حقوق کے لئے اکیلا کھڑا ہوا ہے ۔
عمران خان کی طرح ڈرنا نہیں، ووٹ کی پر چی سے مقابلہ کر نا ہے ،قاسم سوری
Dec 24, 2022