وزیر اعظم شہباز شریف نے لوگوں کےتحفظ کو یقینی بنانے میں پولیس فورس کے کردار کو سراہا۔

Dec 24, 2022 | 10:19

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی مذموم کارروائیاں پاکستانی قوم کے حوصلے پست کرنے میں ہمیشہ ناکام رہیں گی۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بلاشبہ قوم کی حفاظت کے لیے ہمارے پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل عدیل حسین نے دھماکے میں اپنی جان کا نذرانہ دے کر اسلام آباد کو ایک بڑے حادثے سے بچایا۔

مزیدخبریں