مرجھائے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے معین اختر کا آج 72 واں یوم پیدائش 

Dec 24, 2022 | 17:10

ویب ڈیسک

کراچی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے اداکار معین اختر کا آج 72 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔

اداکارمعین اختر 24 دسمبر 1950ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے 13 سال کی عمر میں شیکسپئیر کے ناول سے ماخوذ اسٹیج ڈرامے میں پہلی بار پرفارمنس دی جبکہ فنی کیریئر کی باقاعدہ شروعات پاکستان کے پہلے یوم دفاع پر 1966ء میں کی۔لیجنڈاداکار معین اختر نے طنز و مزاح سے بھرپور جملوں میں تہذیب کا ایک نیا پہلو متعارف کروایا، معین اختر نے ریڈیو، ٹی وی ڈراما، اسٹیج، فلم سمیت فنون لطیفہ کے ہر شعبے میں اپنی خدا داد صلاحیتوں کا لوہا منوایا اورگلوکاری بھی کی۔فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں معین اختر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔معین اختر کے معروف ٹی وی ڈراموں اور پروگرام میں ’روزی‘، ’انتظار فرمائیے‘، ’بندر روڈ سے کیماڑی‘، ’آنگن ٹیڑھا‘، ’اسٹوڈیو ڈھائی‘، ’اسٹوڈیو پونے تین‘، ’یس سر نوسر‘، ’عید ٹرین‘ سمیت کئی مشہور اسٹیج ڈرامے آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔

مزیدخبریں