جہلم (آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو پولیس لائن جہلم سے رہا کردیا گیا۔ جہلم پولیس کی جانب سے فراز چوہدری کو گزشتہ روز تھری ایم پی او کے تحت کچہری سے گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم، گزشتہ رات ہی فراز چوہدری کو پولیس لائن سے رہا کردیا گیا، انکی اہلیہ بینا فراز نے الیکشن کمیشن میں رہائی کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ بینا فراز کی جانب سے دائر درخواست میں فراز چوہدری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔
فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو رہا کردیا گیا
Dec 24, 2023