کیلیفورنیا مندر کی دیواروں پر مودی مخالف خالصتان کے حق میں نعرے 

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مندر کی دیواروں پر مودی مخالف اور خالصتان تحریک کے حق میں نعرے لکھ دیئے گئے۔ حکومت مخالف نعروں پر بھارت چراغ پا ہو گیا۔ امریکی حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا انتہا پسندوں اور علیحدگی پسندوں کو کہیں جگہ نہیں ملنی چاہئے۔ امریکی شہر نیویارک کے مندر پر بھارتی حکومت مخالف نعرے لکھنے کا واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا۔ مندر کے باہر لگے بورڈ پر خالصتان بھی لکھا گیا۔ واقع پر بھارتی حکام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکہ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن