غزہ (نوائے وقت رپورٹ )ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی چابی امریکہ کے پاس ہے۔ سلامتی کونسل کی غزہ میں امداد کی قرارداد مشکلات کے سمندر میں قطرے کے برابر ہیں۔ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونا چاہئے۔ اسرائیل کو غزہ کی امداد نہیں روکنی چاہئے۔ غزہ میں جاری قتل عام اور عالمی قانون کی خلاف ورزیاں صرف امریکہ روک سکتا ہے۔