تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران کے صدر ابراہیم السیسی نے تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا اور تمام آزاد لوگوں کے لئے مسئلہ فلسطین کی مرکزی حیثیت ہے۔ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم پر بین الاقوامی ادارے خاموش ہیں۔ اسرائیلی جنگی جرائم بین الاقوامی اداروں کی ناکامی ہیں۔ فلسطینی علاقوں پر مستقل قبضہ، قابض کو قانونی جواز فراہم نہیں کرتا فلسطینیوں کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ 7 اکتوبر کا حماس کا حملہ فلسطینیوں کے ساتھ جاری ناانصافیوں کا ردعمل ہے۔ منصفانہ حل یہی ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی قسمت کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے۔ ابراہیم السیسی سے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ کی تباہ کن صورتحال پر تشویشناک کا اظہار کیا اور آپس میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ابراہیم السیسی نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں فراہم کریں گے۔ مصری صدر السیسی نے کہا کہ مصر غزہ میں جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔