اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ سے سائفر کیس میں ضمانت منظوری کے باوجود پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی رہائی کیلئے روبکار جاری نہ ہو سکی۔ سپریم کورٹ سے مصدقہ نقول کی وصولی میں تاخیر اور فاضل عدالت کے جج کی اڈیالہ جیل سماعت کے باعث مچلکے جمع نہ ہو سکے۔ قواعد و ضوابط پورے ہونے پر منگل کے روز شاہ محمود قریشی کی روبکار جاری ہونے کا امکان ہے۔