حلقہ بندیوں پر اعتراضات انتخابات کے بعد سنیں گے: الیکشن کمشن کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ)  الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر عام انتخابات کے بعد سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں سے متعلق سماعت عام انتخابات کے بعدکی جائیگی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس وقت درخواستوں پر سماعت کی تو الیکشن پروگرام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن سمیت مختلف جماعتوں نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراض کیا تھا۔ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے آئندہ برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں تاخیر کے تمام دروازے بند کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراض نہیں کیا جاسکتا۔ یاد رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی حلقہ بندی تبدیل کی تھی، سپریم کورٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرلی۔

ای پیپر دی نیشن