لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحیدکے مرکزی قائدمیاںمحمد جمیل نے جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمنوں کی طاقتیں ناکام ہونگی،دنیاپرتوحید کا غلبہ ہوکررہے گا۔انہوں نے کہا کہ یہود وہنود اورصلیبی اپنے تمام وسائل اسلام اورمسلمان دشمنی میں استعمال کررہے ہیں ۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ یہودوہنوداورصلیبی شیطانی اتحاد ثلاثہ ہے ،اسلام دشمنی میں ایک دوسرے سے آگے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حالیہ فلسطینی معرکہ میں شیطانی اتحاد ثلاثہ مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے ۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ افسوس ہے کہ اسلامی دنیا کے مالی اوردفاعی وسائل بے یارو مددگارفلسطینیوں کے کسی کام کے نہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمران ہوش کے ناخن لیں اورذمہ داریوں کا ادراک کریں۔
اسلام دشمن ناکام ہونگے،دنیاپرتوحید کا غلبہ ہوکررہے گا:میاں جمیل
Dec 24, 2023