لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا جے یو آئی ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے میدان عمل میں پارلیمانی جدوجہد کررہی ہے۔ وہ دن دور نہیں جب کلمے کے نام پر بننے والے ملک میں اسلامی نظام نافذ ہوگا۔ جے یو آئی کے پارلیمانی بورڈ مجلس عاملہ نے چاروں صوبوں کے امید واروں کی نام فائنل کردیئے ہیں۔مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان اور پشین سے الیکشن لڑیں گے۔ امیدواروں کی لسٹ جے یوآئی کے امیر جاری کریں گے۔مولانا عبد عبدالغفور حیدری، حاجی محمد اکرم خان درانی، مولانا عبدالقیوم ہالیجیوی،مولانا عطاء الرحمن، مولانا عبدالبدالواسع، حافظ حمد اللہ مولانا عطاء الحق درویش، مولانا فضل علی حقانی، مولانا اسعد محمود، مولانا راشد محمود سومرو، محمد اسلم غوری،سینیٹر طلحہ محمود،مولانا فیض محمد، مولانا قمر الدین اور مولانا صلاح الدین ایوبی، مولانا لطف الرحمن اور دیگر رہنماء انتخاب لڑیں گے۔ جے یو آئی اب نئے عزم کے ساتھ انتخابی میدان میں اتر رہی ہے۔ تمام امید واروں کا ہدایت دی گئی ہے وہ عوام کے ساتھ عوام سے رابطے کریں اور بھر پور انتخابی مہم چلائیں۔ مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ جے یو آئی کا واضح موقف انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہیں بھی آئین کا تقاضا ہے۔ جے یو آئی نے گزشتہ ساڑھے 3 سال منصفانہ انتخابات کیلئے جدوجہد کی۔ ہم اور عوام چاہتی ہے ا نتخابات شفاف اور غیر جانبدرانہ ہو ں۔