پاکستان میں صنفی مساوات ، خواتین کو بااختیار بنانے کا آغاز خوش آئند ہے:نیلوفر بختیار 

لاہور (لیڈی رپورٹر) نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کی چیئر پرسن نیلوفر بختیار نے کہاہے کہ پاکستان میں صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے راستے پر مثبت تبدیلی کا آغاز خوش آئند ہے۔ آئیں مل کر ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کیلئے متحد ہو جائیں جہاں ہر عورت کی آواز گونجتی ہو اور اس کے حقوق اور شراکت کی قدر ہو۔ انہوںنے ان خیالات کااظہار21ویں بین الصوبائی وزارتی گروپ کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن