لاہور (نیوز رپورٹر) سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان و سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ احمد حسان نے مسلم لیگ ن کی جانب سے حلقہ پی پی 163,173,174 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ خواجہ احمد حسان نے کہا مسلم لیگ ن الیکشن کیلئے تیار ہے اور کارکردگی کی بنیاد پرعوام مسلم لیگ ن کو ووٹ دے گی۔ میاں نوازشریف ہی ملک کو درپیش چیلنجوں سے نکال سکتے ہیں۔اس موقع پر چوہدری شبیر گجر، چوہدری عبدالرحمان، ایڈوکیٹ اسد اعجاز ، ایڈوکیٹ عامر نصیر ، میاں عبداللہ خلیل ، رفیق گجر، چوہدری منحاج ،طارق محمود بٹ، خالد ہاشمی، ملک اکبر و دیگر کارکنان ہمراہ تھے۔
میاں نوازشریف ہی ملک کو درپیش چیلنجوں سے نکال سکتے ہیں:خواجہ احمد حسان
Dec 24, 2023