دسمبر میں اڑھائی ہزار سے زائد غیر ملکی سیاح افغانستان آئے

کابل ( نوائے قت رپورٹ ) افغانستان کے قومی ادارہ برائے شماریات و معلومات کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ملکی سرحدوں اور ہوائی اڈوں کے ذریعے 2,586 غیر ملکی شہریوں کی آمد و روانگی ریکارڈ کی ہے۔ادارہ شماریات و معلومات کے ریکارڈ کردہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ رواں سال کے آخری ماہ میں 24 خواتین سمیت 1314 غیر ملکی سیاح افغانستان آئے اور 17 خواتین سمیت 1272 غیر ملکی سیاح ملک سے چلے گئے۔یاد رہے کہ قومی ادارہ برائے شماریات و معلومات کا پاپولیشن رجسٹریشن سروسز کا شعبہ دیگر سرگرمیوں کے ساتھ سرحدوں اور ہوائی اڈوں کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کی نقل و حرکت کو ریکارڈ کرنے کا بھی ذمہ دار ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...