شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و پی پی 142 کے امیدوار سید سجاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے پاک وطن سے غربت ،مہنگائی ،بیروزگاری ،لاقانونیت ،افراتفری کے خاتمہ کیلئے حقیقی اقداما ت اٹھا کر عوام کو ریلیف کی فراہمی انکی دہلیز پر پہنچائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا سید سجاد حسین شاہ نے کہاکہ میاں نوازشریف کا منشور معیشت میں بہتری لانا اور جو تباہی پونی4 سال میں ہوئی اسے ٹھیک جگہ پہ لانا ہے۔
نوازشریف کا منشور معیشت میں بہتری لانا ہے: سجاد حسین شاہ
Dec 24, 2023