ننکانہ صاحب( نامہ نگار )ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر چوہدری محمد ارشد کی زیرصدارت مانیٹرنگ آفیسر کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کمیٹی روم میں ہوا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر توصیف قادر، الیکشن کمشنر محمد حسام ، فوکل پرسن برائے عام انتخابات حماد یوسف سمیت دیگر افسر اجلاس میں شریک تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر چوہدری محمد ارشد نے ڈی ایم او سمیت 8 ریٹرننگ آفیسر سے الیکشن کی ذمہ داریوں کا حلف لیا۔