جھبراں ( نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سیٹھ مختار احمد آف جھبراں نے کہا ہے کہ 8فروری ملک دشمن اور انتشار پسند کرپٹ ٹولے کا یوم حساب ثابت ہو گا، باشعور عوام (ن) لیگ کی مخلص و دیانتدار قیادت کو منتخب کر کے ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی راہ ہموار کریں گے پارٹی قیادت عوام کو مایوس نہیں کریگی، دوسروں کو مائنس کرنے کا خواہشمند اب خود مائنس ہوچکا ہے ۔
8فروری ملک دشمن ٹولے کا یوم حساب ثابت ہوگا:سیٹھ مختار احمد
Dec 24, 2023