سانحہ اے پی ایس نے پوری قوم کو دہشتگردی کے خلاف متحد کیا : حافظ عبدالطیف

جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت )جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی نائب امیر و ضلعی ناظم اعلیٰ حافظ عبدالطیف نے سانحہ اے پی ایس کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک کی تاریخ میں اے پی ایس کے معصوم ہیروز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ سانحہ اے پی ایس نے پوری قوم کو دہشتگردی کے خلاف متحد کیا اور مسلح افواج نے پوری قوم کی مدد سے دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کا اعادہ کیا جس کے نتیجے میں دہشتگردی کا خاتمہ میںبڑی مدد ملی۔

ای پیپر دی نیشن