شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)یوگا فٹنس کلب زرعی فارم شیخوپورہ کی طرف سے یوگا کی افادیت اجاگر کرنے کے حوالے سے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں سرپرست اعلیٰ و انسٹریکٹر میاں اختر حسین جالندھری اور پروفیسر دائود احمد نے آگاہی لیکچر دیا اس موقع پر شفقت علی جٹ کجر، شیخ علی امتیاز، چوہدری ظفر اللہ واہلہ، میاں محمد مجاہد، سید علی معظم رضوی، رانا شفقت علی، خالق وٹو، طاہر محمود، محمد نعیم سراء، محمد آصف ، شفقت محمود، عامر رندھاوا، امجد رندھاوا، حاجی سلیم، محمد اکرم، ذوالفقار علی، محمد عمیر، قاری عبدالجبار، اجمل بھٹی، حافظ غلام محمد، رانا محمد شفیق، علی اصغر، عامر چغتائی ، ڈاکٹر ارشاد احمد،رانا یامین ، نذیر بھٹی و دیگر ارکان موجود تھے، سرپرست اعلیٰ میاں اختر حسین جالندھری اور پروفیسر دائود احمد نے کہا کہ یوگا کے ذریعے سے سانس کے امراض،موٹاپا،قد بڑھانا،نظر کی کمزوی، شوگر، پٹھوں کے امراض، جوڑوں کے امراض، شیاٹیکا، عرق النسا، نفسیاتی امراض،ڈپریشن وغیرہ جیسی بیماریوں پرقابو پایا جاسکتا ہے اس سلسلہ میں یوگا کے آسنز کے نہایت گارگر ہیں جن کی عملی مشق کو روزانہ معمول بنایا جانا چاہئے۔
یوگا فٹنس کلب زرعی فارم شیخوپورہ کی طرف سے خصوصی لیکچر کا اہتمام
Dec 24, 2023