گوجرانوالہ:کم سے کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کیلئے کوششیں تیز

Dec 24, 2023

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سیکرٹری محکمہ محنت و انسانی وسائل نعیم غوث، ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب سیدہ کلثوم حئی اور ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر گوجرانوالہ ایسٹ ڈویژن شان احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں فیلڈ افسران کو کم از کم اجرت کے نفاذ کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق اجرت کی ادائیگی محنت کشوں کا حق ہے اور اس کے نفاذ کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے،فیلڈ افسروں کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ دوران انسپکشن نئی شرح اجرت کے نفاذ کے لیے مالکان کو قائل کریں۔

مزیدخبریں