حافظ آباد:نرس مقدمہ قتل میں ملوث فرار ڈاکٹر گرفتار

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی)حافظ آباد میں پرائیوٹ ہسپتال کی نرس کے قتل کے مقدمہ میں ملوث فرار ہونے والے ڈاکٹر امجد کو ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان سے گرفتارکرکے سٹی پولیس حافظ آباد کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قریبا ایک ہفتہ قبل سیم نالہ پر واقع چائلڈ سپیشلسٹ  ڈاکٹر امجد کے ہسپتال میں ملازمہ نرس زینب بی بی نے مرنے سے قبل بیان دیا تھا کہ اسے ڈاکٹر امجد نے زہریلی گولی کھلائی ہے اگر وہ مرجائے تو اسکے قتل کا مقدمہ ڈاکٹر امجد کے خلاف درج کیا جائے جس پر پولیس نے زینب کے بیان پر ڈاکٹر امجد کے خلاف مقدمہ درج کیا تو وہ روپوش ہوگیا۔گذشتہ روز ڈاکٹر امجد چائلڈ سپیشلسٹ ملتان ایئر پورٹ سے بیرون ملک فرارہونے کی کوشش کررہا تھا کہ ایف آئی اے امیگریشن نے اسے گرفتارکرکے حافظ آباد پولیس کے حوالے کردیا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ وہ اس کیس میں بے گناہ ہے اور اﷲرب العزت اسے انصاف دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...