گوجرانوالہ میں گیس پر چلنے والی صنعتیں موجود ہیں:شیخ فیصل ایوب

Dec 24, 2023

 گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل ایوب،سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل اور نائب صدر عادل ندیم، سابق صدور شیخ محمد نسیم، ملک ظہیر الحق، اخلاق احمد بٹ،راناشہزادہ حفیظ نے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں بے شمار گیس سے چلنے والی صنعتیں موجود ہیں انہیں ہر صورت مسلسل اور پورے پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔بزنس کمیونٹی مہنگی گیس استعمال کر رہے ہیں جبکہ بد قسمتی سے وہ بھی دستیاب نہیں کے ساتھ ساتھ گھریلو صارفین بھی شدید مشکلات کا شکار ہے۔ آنیوالے دنوں میں یا تو گیس کا پریشر کم کر دیا جاتا ہے یا لوڈ شیڈنگ کر دی جا تی ہے اس صورتحال سے سرامکس،ٹیکسٹائل اور دیگر گیس سے چلنے والی صنعتیں عموماً بند ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے ان صنعتوں سے جڑے نہ صرف کاروباری حضرات بلکہ لاکھوں مزدوروں کے چولہے بھی بند ہو جاتے ہیں۔

مزیدخبریں