گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) چئیرمن پاکستان ریڈ کریسنٹ گوجرانوالہ برانچ /ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے ہلال احمر اور دی شائن ویلفیئر کے تعاون سے کرسمس کے موقع پر سینٹ فرانسس زیویئر چرچ حافظ آباد روڈ پر مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور 3س افراد میں راشن اور گرم کمبل تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ کرسمس محبت و امن، صلح اور یگانگت کا تہوار ہے۔ہم سب کو ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونا ہے اور مل کر پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کیلئے دل و جان سے کام کرنا ہوگا۔اور ملک کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے مسیحی کمیونٹی سے کہا کہ ہم کرسمس کے موقع پر ہر قسم کے انتظامات ترجیحی بنیادوں پر کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں جلد ہی مسیحی آبادیوں کا دورہ بھی کرونگا اور ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔
گوجرانوالہ:کرسمس کا کیک کاٹاگیا،3سو افراد میں راشن تقسیم
Dec 24, 2023